کراچی ایئرپورٹ سے آن لائن ٹیکسی سروس کے داخلے پر پابندی کا آویزاں بورڈ ہٹا دیا گیا

آن لائن ٹیکسی سروس کو سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قواعد کے مطابق چلائی جائے گی، ترجمان 


Tufail Ahmed March 23, 2019
ائیرپورٹ کی حدود میں چلنے والی آن لائن ٹیکسی سروس کو سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قواعد کے مطابق چلائی جائے گی، ترجمان۔ فوٹو : فائل

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کراچی ائیرپورٹ کی حدود میں آن لائن ٹیکسی سروس کے ممنوع داخلہ سےمتعلق لگائے جانے والا انتباہی بورڈ ہٹا دیا گیا ہے.

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق کراچی ائیرپورٹ کی حدود میں کسی بھی آن لائن ٹیکسی سروس کو سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی حکومت سندھ کے قواعدکے مطابق اجازت دی جائے گی، اس سلسلے میں کریم کے سی ای او نے گزشتہ ہفتے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سے ملاقات بھی کرچکے ہیں۔

ترجمان کریم کا کہنا تھا کہ کریم انتظامیہ اپنے مسافروںکوکراچی ائیرپورٹ لانے ا ور لے جانے کی سہولت کے پیش نظرحکومت سندھ اور سول ایوی ایشن حکام سے بھی بات چیت جاری ہے، کریم ٹیکسی سروس سندھ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے قواعد کے مطابق سروس جاری رکھی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں