یوم پاکستان وفاقی اور چاروں صوبائی دارالحکومت میں توپوں کی سلامی

سلامی کے بعد جوانوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے۔


ویب ڈیسک March 23, 2019
سلامی کے بعد جوانوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے لگائے۔ فوٹو: فائل

یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی و چاروں صوبائی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکتیس اور اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر وفاقی و چاروں صوبائی دارالحکومت میں دن کا آغاز اکتیس اور اکیس توپوں کی سلامی کے ساتھ کیا گیا۔ اسلام آباد کے اسپورٹس کمپلیکس میں دن کا آغاز 31 جب کہ لاہور کے محفوظ شہید گیریژن میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا جہاں نماز فجر کے فوراً بعد پاک فوج کے چاک و چوبند دستے نے توپوں کی سلامی دی۔

اکیس توپوں کی سلامی کے وقت گولوں کی گھن گرج سے فضا گونج اٹھی۔ سلامی کے بعد جوانوں نے نعرہ تکبیر، اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش نعرے بھی لگائے جب کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب بھی منعقدکی جائے گی۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے یوم پاکستان اور عید میلادالنبی ﷺ اورجشن آزادی پر دن کا آغاز اسی طرح توپوں کی سلامی سے کیا جاتا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں