پشاور میں گاڑی نہ روکنے پر پولیس نے فائرنگ کردی نوجوان جاں بحق

نوجوان نے اشارہ ملنے کے باوجود ناکے پر گاڑی نہیں روکی اور پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے بھاگنے کی کوشش کی، پولیس

نوجوان نے پولیس پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی، پولیس کا موقف۔ فوٹو: ایکسپریس

کوہاٹ روڈ پر پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر فائرنگ کر دی جس سے ایک 20 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان اپنی گاڑی میں بنوں سے پشاور آرہا تھا کہ متنی کے قریب پولیس نے اسے رکنے کا اشارہ کیا لیکن کار سوار نوجوان نے گاڑی نہیں روکی جس پر ناکہ بندی پر موجود اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس سے وہ جاں بحق ہو گیا۔ ہلاک ہونے والے 20 سالہ نوجوان کا تعلق ڈومیل بنوں سے ہے اور وہ قریبی رشتہ دار سے ملنے پشاور آرہا تھا ۔

متنی پولیس کا کہنا ہے کہ کارسوار نوجوان ناکہ بندی توڑتے ہوئے گاڑی سے اترا اور فائرنگ کرتا ہوا کھتیوں کی طرف بھاگا تاہم پولیس کی جوابی فائرنگ سے وہ ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے نوجوان سے پستول بھی برآمد کیا گیا ہے۔
Load Next Story