شامی فوج کی شمالی علاقوں میں شدید بمباری 20 افراد ہلاک متعدد زخمی

باغی شام کے جنوبی علاقوں بشمول ملک کی سب سے بڑی فوجی ایئر بیس والے صو بےالیپو پر گزشتہ ہفتے قبضہ کرچکے ہیں

شامی فضائی افواج کی جانب سے بمباری سلمہ نامی گاؤن پر کی گئی ۔ فوٹو: فائل

بشار الا سد کی فضائی افواج کی جانب سے شام کے شمالی علاقے میں باغیوں کی مزاحمت روکنے لے لئے شدید بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔


غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق بشار الا سد کی فضائی افواج نے لڑاکا طیاروں کی مدد سے شمالی شام کے نواحی علاقے سلمہ پر شدید بمبار ی کی جس کے نتیجے میں 20افراد جاں بحق ہوگئےجس میں عام شہری،حکومت کے خلاف لڑنے والوں سیمت چار غیر ملکی جنگجو بھی شامل ہیں،سلمہ کی زیادہ تر آبادی حکومت مخالف فرقے سے تعلق رکھتی ہے ۔

واضح رہے کہ باغی شام کے جنوبی علاقوں بشمول ملک کی سب سے بڑی فوجی ایئر بیس والے صو بےالیپو پر گزشتہ ہفتے قبضہ کرچکے ہیں جس سے شامی حکومت کی ملک پر گرفت مزید کمزور ہو گئی ہےجب کہ بشار الا سد کی فوج کا ملک کےجنوبی اور وسطی علاقوں پرکنٹرول ہے۔
Load Next Story