ڈی آئی خان میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام خود کش جیکٹ اور اسلحہ برآمد
کارروائی کے دوران خود کش جیکٹ ، ایل ایم جی ، دستی بم اور پانچ سو گولیوں کے راؤنڈ برآمد ہوئے ہیں۔
پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی کے دوران خودکش جیکٹ، بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرکے دہشتگردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔
ایکپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع ایک مکان پر چھاپہ مار کر خود کش جیکٹ ، ایل ایم جی ، دستی بم اور پانچ سو گولیوں کے راؤنڈ برآمد کرلیےالبتہ کارروائی کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ پکڑا گیا اسلحہ دہشتگردوں نے ایک ہفتے قبل ڈی آئی خان جیل پر حملے کے دوران استعمال کیا تھا۔
آپریشن کے دوران اسلحے کی برآمدگی اور دہشتگردوں کی عدم گرفتاری کے بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ناکہ بندی مزید سخت کردی ہے جبکہ مشترکہ چیک پوسٹوں کی تعداد 7سے بڑھا کر12 کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 30 جولائی کو ڈی آئی خان جیل پر دہشتگردوں کی جانب سے چاروں جانب سے حملہ کیا گیا تھا جس میں طالبان اپنے سینکڑوں ساتھوں کو چھڑاکر لے جانے میں کامیاب ہو گئے تھے۔