بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی

جے کے ایل ایف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی کو فروغ دے رہی ہے، بھارت


ویب ڈیسک March 23, 2019
جے کے ایل ایف غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اور مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی کو فروغ دے رہی ہے، بھارت فوٹو:فائل

بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) پر پابندی لگادی۔

بھارتی حکام نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر جے کے ایل ایف پر پابندی عائد کی گئی ہے، کیونکہ اس بات کے ثبوت موجود ہیں کہ یہ تنظیم مقبوضہ کشمیر میں علیحدگی و انتشار کو فروغ دے رہی ہے۔

جے کے ایل ایف آزاد اور مقبوضہ کشمیر کو یکجا کرکے ایک آزاد اور خود مختار ملک بنانے کی بات کرتی ہے جبکہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینے کے لیے استصوابِ رائے کرانے کا بھی مطالبہ کرتی ہے۔ جے کے ایل ایف مقبوضہ کشمیر، آزاد کشمیر میں سرگرم ہے، اس کے علاوہ اس کے یورپی ممالک، برطانیہ اور امریکہ میں بھی دفاتر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی

جے کے ایل ایف مقبوضہ کشمیر کی دوسری تنظیم ہے جس پر اس ماہ پابندی لگادی گئی ہے۔ رواں ماہ کے شروع میں بھارتی حکومت نے جماعتِ اسلامی جموں و کشمیر کو بھی کالعدم قرار دے کر پانچ سال کے لئے پابندی عائد کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں