بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

اتحاد اور قوت سے ہر ملک دشمن عناصر کا بھرپور مقابلہ کریں گے، قرارداد کا متن


ویب ڈیسک March 23, 2019
قیام پاکستان کی جدوجہد میں شہید ہونے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں، قرارداد کا متن فوٹو: فائل

ISLAMABAD: یوم پاکستان پر بانیان پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ یوم پاکستان قوم کا اپنے نظریے سے تجدید عہد اور وفا کا دن ہے، بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت نے مسلمانوں میں آزادی کی شمع روشن کی، آج کا دن مفکر پاکستان علامہ اقبال کے خواب کی تعبیر کا دن ہے۔ قیام پاکستان کی جدوجہد میں شہید ہونے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں، یہ ایوان اس عہد کا اعادہ کرتا ہے کہ آج کے دن پورا پاکستان متحد اور یکجا ہے ، اتحاد اور قوت سے ہر ملک دشمن عناصر کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ آج کے دن پاکستان کو عظیم اسلامی مملکت بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔ یہ ایوان پاکستان کے دفاع کو مضبوط کرنے پر مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کو بھی خراج تحسین پیش کرتا ہے ،ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بدولت پاکستان ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں