پشاور میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے زخمی ہونے والی تین بچیاں دم توڑ گئیں

ین سالہ انعم ، پانچ سالہ فاطمہ اورسات سالہ سماویہ کو پشاور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے


ویب ڈیسک August 11, 2013
حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی مزید دو بچیوں اور ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو ـ فائل

GILGIT: پشاور میں عید کے دوسرے روز گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے سے زخمی ہونے والی تین بچیاں دم توڑ گئیں۔

پشاور کے علاقے گلبہار میں واقع ایک مکان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 بچیاں اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات 3 بچیاں تین سالہ انعم ، پانچ سالہ فاطمہ اورسات سالہ سماویہ انتقال کرگئیں۔

جاں بحق ہونے والی تینوں بچیوں کو پشاور کے مقامی اسپتال میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے جبکہ مزید دو بچیوں اور ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |