پشاور میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے زخمی ہونے والی تین بچیاں دم توڑ گئیں

ین سالہ انعم ، پانچ سالہ فاطمہ اورسات سالہ سماویہ کو پشاور کے مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے

حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والی مزید دو بچیوں اور ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔ فوٹو ـ فائل

GILGIT:
پشاور میں عید کے دوسرے روز گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے سے زخمی ہونے والی تین بچیاں دم توڑ گئیں۔


پشاور کے علاقے گلبہار میں واقع ایک مکان میں گیس بھر جانے سے دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 5 بچیاں اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھیں۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات 3 بچیاں تین سالہ انعم ، پانچ سالہ فاطمہ اورسات سالہ سماویہ انتقال کرگئیں۔

جاں بحق ہونے والی تینوں بچیوں کو پشاور کے مقامی اسپتال میں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے جبکہ مزید دو بچیوں اور ایک خاتون کی حالت تشویشناک ہے۔
Load Next Story