آزادی کی قدر کشمیریوں سے زیادہ کون جان سکتا ہے مشال ملک کی یوم پاکستان پر مبارکباد

پاکستانیوں کو اپنی دھرتی اور آزادی کی قدر کرنا چاہیے، مشال ملک


ویب ڈیسک March 23, 2019
پاکستانیوں کو اپنی دھرتی اور آزادی کی قدر کرنا چاہیے، مشال ملک فوٹو:فائل

KARACHI: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے یوم پاکستان پر مبارکباد دیتےہوئے کہا کہ آزادی کی قدر مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے زیادہ اور کون جان سکتا ہے۔

مشال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ جموں وکشمیر میں قابض بھارت کے نہتے کشمیریوں پر مظالم جاری ہیں، آئے روز کشمیریوں کی لاشیں گرائی جا رہی ہیں، آزادی کا مطالبہ کرنے والی حریت قیادت پر پابندیاں لگائی جا رہی ہیں۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ یاسین ملک سمیت حریت قائدین کو جیلوں میں بند، تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے،میرے شوہر یاسین ملک کو جموں جیل میں قید کر کے پبلک سیفٹی ایکٹ لگادیاہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ پر پابندی لگادی

مشال ملک نے مزید کہا کہ بھارتی قبضے اور تسلط کے خلاف پوری کشمیری قوم اٹھ کھڑی ہوئی ہے، پاکستانیوں کو اپنی دھرتی اور آزادی کی قدر کرنا چاہیے، پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما یسین ملک کی جماعت جموں کشمیر لبریشن فرنٹ (جے کے ایل ایف) پر پابندی لگادی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |