ملائیشیا کے وزیراعظم کی جے ایف 17 تھنڈر میں دلچسپی

ملائیشیا ان طیاروں کو خریدنے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے، ڈاکٹر مہاتیر محمد

ملائیشیا ان طیاروں کو خریدنے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے، ڈاکٹر مہاتیر محمد فوٹو: آئی این پی

ملائیشیا کے وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد 3 روزہ دورہ پاکستان مکمل کرنے کے بعد واپس چلے گئے ہیں، ملائیشیا کے وزیراعظم وطن واپسی کے لیے نورخان ایئربیس پہنچے جہاں انہیں پاک فضائیہ کی جیکٹ تحفے میں دی گئی اور بعد ازاں انہیں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ایئرچیف مجاہد انور خان کی جانب سے پاکستان کے لڑاکا طیارے جے ایف 17 تھنڈر کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔




ڈاکٹر مہاتیر محمد نے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا ان طیاروں کو خریدنے میں خصوصی دلچسپی رکھتا ہے اور اب اس خریداری کا معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی دعوت پر پاکستان آنے والے ملائیشیا کے وزیراعظم نے یوم پاکستان کی خصوصی تقریب میں بطور اعزازی مہمان شرکت کی جہاں انہیں مسلح افواج نے سلامی دی اس دوران انہوں نے شاندار پریڈ بھی دیکھی۔

واضح رہے ملائیشیا کے وزیراعظم نے پاکستان کی پہچان جے ایف 17 تھنڈر میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی تھی جب کہ ملائیشیا کی جانب سے پاکستان کو دفاعی نمائش میں شرکت کی بھی دعوت دی گئی تھی۔
Load Next Story