کراچی میں زہریلی شراب پینے سے 10 افراد ہلاک دو ملزمان گرفتار

جناح اسپتال میں اب بھی زہریلی شراب پینے والے کئی افراد زیرعلاج ہیں جنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔


ویب ڈیسک August 11, 2013
زہریلی شراب پینے والوں میں اکثریت کا تعلق اقلیتی برادری سے ہے۔ فوٹو:فائل

محمود آباد میں زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 10 ہو گئی ہے جبکہ پولیس نے شراب بیچنے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔


ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات محمود آباد کے علاقے اعظم بستی میں زہریلی شراب پینے سے 15 افراد کی حالت غیر ہو گئی تھی، جنہیں طبی امداد کے لئے جناح اسپتال لےجایا گیا تھا جہاں اب تک 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ کئی کی حالت تشویشناک ہے۔


دوسری جانب محمود آباد پولیس نے کچی شراب بیچنے والے 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے افراد نے شراب ان ہی افراد سے خریدی تھی۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں