کرکٹ اسٹارز کی جانب سے ’’یوم پاکستان‘‘ پر مبارکباد کے پیغامات

یہ بانیان پاکستان کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم آج ایک آزاد ملک میں آزاد زندگی گزاررہے ہیں، کھلاڑی


ویب ڈیسک March 23, 2019
کھلاڑیوں نے قوم کو یوم پاکستان پر مبارکباد کے پیغامات دئیے فوٹوفائل

HARIPUR: ملک بھر میں''یوم پاکستان''پورے جوش و جذبے سے منایاجارہا ہے اس موقع پر کھیل کے میدان سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے پوری قوم کو مبارکباد کے پیغامات دئیے ہیں۔

شاہد آفریدی


سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ایک ویڈیو شیئر کرائی ہے میں جس میں پاکستان کو صاف ستھرا رکھنے، دوستی اور امن کا پیغام دیا گیا ہے، ویڈیو کے پس منظر میں ملی نغمے کی خوبصورت دھن نے ویڈیو کو مزید شاندار بنادیاہے۔ اس ویڈیو کے ساتھ انہوں نے پاکستان زندہ باد کا پیغام دیا۔

https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1109320048986988544

شعیب ملک


سابق قومی کپتان شعیب ملک نے ٹوئٹر پر لکھا ''یوم پاکستان مبارک ہو دوستو!''۔


شیب اختر


سابق پاکستانی فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے بانیان پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ان کی کوششوں کا ہی نتیجہ ہے کہ ہم آج ایک آزاد ملک میں آزاد زندگی گزاررہے ہیں۔ آج یوم پاکستان کے موقع پر ہم ایک عہد کرتے ہیں کہ ہم سب مل کر پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں گے۔


محمد حفیظ


کرکٹر محمد حفیظ کبھی بھی پاکستان کے اہم مواقعوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا نہیں بھولتے، یوم پاکستان کے موقع پر بھی انہوں نے پوری پاکستانی قوم کو مبارکباد کا پیغام دیا۔


سرفراز احمد


قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے خوش بخت سرفراز کی ٹوئٹ ری ٹوئٹ کی جس میں پاکستانی جھنڈے کی ایک خوبصورت تصویر کے ساتھ پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔


وہاب ریاض


وہاب ریاض نے یوم پاکستان کے موقع پر نہایت جذباتی پیغام شیئرکراتے ہوئے لکھا ''یوم پاکستان کی پریڈ'' دیکھ کرنہ صرف میں جذباتی ہوگیا بلکہ مجھے اپنے پاکستانی ہونے پر نہایت فخر محسوس ہورہاہے، پاکستان پائندہ باد۔


کامران اکمل


قومی کرکٹر کامران اکمل نے پاکستانی جھنڈے کی خوبصورت تصویر شیئرکرائی جس میں قومی پرچم فضاؤں میں لہرارہاہے جب کہ ایک فوجی جوان جھنڈے کے ساتھ کھڑا ہے اور پوری قوم کو یوم پاکستان کی مبارکباد دی۔


حسن علی


قومی کرکٹر حسن علی نے یوم پاکستان کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا پاکستان کی کہانی جدوجہد اور کامیابیوں پر مبنی ہے، ہمارے عظیم رہنماؤں نے مشکل حالات میں جدوجہد جاری رکھی اور کامیابی حاصل کی، پاکستان زندہ باد۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں