بنگلا دیش کی پاکستان فٹ بال ٹیم کی میزبانی سے معذرت دورہ منسوخ
بنگلہ دیشی حکام نے مخدوش سیاسی صورت حال کے باعث میزبانی سے معذرت کرتے ہوئے سیریز حالات کی بہتری تک ملتوی کردی
بنگلا دیش میں مخدوش سیاسی حالات کے باعث پاکستان فٹ بال ٹیم کا دورہ منسوخ کردیا گیا ہے۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے مطابق قومی فٹبال ٹیم کو پیر کے روز ڈھاکہ روانہ ہونا تھا جہاں دونوں ملکوں کے درمیان 13 اور 16 اگست کو دو میچز کھیلنا تھے تاہم بنگلہ دیشی حکام نے ان کے ملک کی مخدوش سیاسی صورت حال کے باعث دورے کی میزبانی سے معذرت کرتے ہوئے فٹ بال سیریز کو حالات کی بہتری تک ملتوی کردیا ہے۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش میں 1971 میں پاکستان کے حق اور جنگ آزادی کے مخالفین کے خلاف جنگی جرائم کے تحت جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے کئی رہنماؤں کو سزائے موت اور عمر قید دی جاچکی ہے۔