ڈیم فنڈ کینیڈا میں عمران خان کے دستخط شدہ 2 بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام

کینیڈا میں ڈیم فنڈ کی منعقدہ تقریب میں 425,786 ڈالرز کے عطیات جمع ہوئے۔


ویب ڈیسک March 23, 2019
کینیڈا میں اب تک ڈیم فنڈ کے لیےبیس لاکھ ڈالرز سے زائد کی رقم جمع ہوچکی ہے فوٹو:ٹوئٹر

کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے 2 دستخط شدہ بلے 65 ہزار ڈالرز میں نیلام ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کینیڈا میں ڈیم فنڈ ریزنگ کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار اور پی ٹی آئی کے سینیٹر فیصل جاوید نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں وزیراعظم عمران خان کے 2 دستخط شدہ بلے نیلامی کے لئے پیش کئے گئے، جنہیں پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں ملک حفیظ اور لالہ عارف وڑائچ نے بالترتیب 30 ہزار اور 35 ہزار ڈالرز میں خرید لیا۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا میں منعقدہ تقریب میں ڈیموں کے لئے 4 لاکھ 25 ہزار 786 ڈالرز کے عطیات جمع ہوئے، جب کہ کینیڈا میں اب تک مجموعی طور پر 20 لاکھ ڈالرز کی رقم جمع ہوچکی ہے۔

اس موقع پر سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ڈیم تعمیر کو روکا نہیں جاسکتا، سپریم کورٹ احکامات کو ماننا سول اور فوجی اداروں پر لازم ہے۔ میں گلگت بلتستان کے لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جن کی زمینوں پر ڈیم بننا ہے، اس حوالے سے سب بڑی قربانی ان لوگوں کی ہے، وزیراعظم عمران خان کی دیانت داری پر کوئی شبہ نہیں۔

اس حوالے سے تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان میں گزشتہ 40 سے 50 سال کے دوران کوئی ڈیم نہیں بنایا گیا، اس مسئلے پر آگاہی کا سہرا سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے سر جاتا ہے، سابق چیف جسٹس اور وزیراعظم عمران خان اس حوالے سے خراج تحسین کے مستحق ہیں، اور بہت جلد دونوں ڈیموں پر کام شروع ہوجائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |