الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج اور تبدیلی سے متعلق اہم ہدایت جاری کردی

31 مارچ 2019 تک اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر یقینی بنائیں،الیکشن کمیشن


ویب ڈیسک March 23, 2019
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں، فوٹو: فائل

شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر ووٹ کے اندراج کروانے میں 8 روز باقی رہ گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹر لسٹوں میں شناختی پر درج ایڈریس کے مطابق ووٹ کے اندراج کا عمل جاری ہے جس کی آخری تاریخ 31 مارچ ہے، مقررہ تاریخ تک شہری اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر یقینی بنائیں۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تبدیلی ووٹ کے لیے فارم نمبر 21 ضلعی الیکشن کمشنر کے دفتر میں جمع کروایا جاسکتا ہے جب کہ ووٹرز معلومات کے لیے شناختی کارڈ نمبر 8300 پر ایس ایم ایس کریں اور مزید معلومات کے لئے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ یا دفتر ضلعی الیکشن کمشنر سے رابطہ کریں۔

الیکشن کمیشن نے ووٹ کے اندراج سے متعلق معلوماتی ویڈیو اپنی ویب سائیٹ پر بھی جاری کر دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |