ورلڈکپ کے لیےقومی ٹیم کا اعلان اپریل کےدوسرے ہفتےمیں ہوگا
میگا ایونٹ سے پہلے دواپریل سے شروع ہونےو الے پاکستان ون ڈے کپ میں ان تمام کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں، انضمام الحق
تیس مئی سے انگلینڈ میں شروع ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی ٹیم کا اعلان اپریل کےدوسرے ہفتےمیں ہوگا۔
چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہےکہ میگا ایونٹ سے پہلے دواپریل سے شروع ہونےو الے پاکستان ون ڈے کپ میں ان تمام کھلاڑیوں کو دیکھنا چاہتے ہیں جو اب تک قومی ٹیم کا حصہ نہیں بن پائے۔
انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ورلڈکپ میں ایک بہترین کمبی نیشن کےساتھ جائیں اس لیے پاکستان کپ میں سب کی پرفارمنس پر نظر ہوگی، اگر کوئی ٹیلنٹڈ کھلاڑی ملاتو اسےضرور زیر غور لایاجائے گااس سے انداز ہ ہوجانا چاہیے کہ پاکستان کپ کی کتنی اہمیت ہے جب کہ ٹیموں کےانتخاب میں ان سب کرکٹرز کو سامنے رکھاگیاہے جو مختلف جگہ پرپرفارم کرتے آئے ہیں۔