بلوچستان پولیس کوفوری طور پر 15 ہزار سیکورٹی اہلکار اورتربیت دیں گے چوہدری نثار

آرمی چیف نےبلوچستان پولیس کوہنگامی بنیادوں پرتربیت اور 5ہزار سب مشین گنزدینے کافیصلہ کیاہے، چوہدری نثارکی پریس کانفرنس


ویب ڈیسک August 11, 2013
دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی مگر ہم پر مسلط کی گئی، چوہدری نثار۔ فوٹو: ایکسپریس

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے نئی نیشنل سیکورٹی پالیسی جلد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو فوری طور پر 15 ہزارسیکورٹی اہلکار فراہم کیے جائیں گے۔

کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ آرمی چیف نے بلوچستان پولیس کوہنگامی بنیادوں پرتربیت دینےکافیصلہ کیاہے جب کہ آرمی چیف بلوچستان پولیس کو 5 ہزار سب مشین گنز دینے پر بھی تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو اسلحہ سے پاک کرنے کی تجویز پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں، سیکیورٹی ادارےکوئٹہ کواسلحےسےپاک کرنےمیں پُراعتمادہیں، اگر سیاسی قیادت نےاجازت دی تو شہر کواسلحے سےپاک کیا جائے گا۔

چوہدری نثار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ ہماری نہیں تھی لیکن ہم مسلط کی گئی، اس جنگ سےچھٹکارے کےلیےتمام سیاسی قوتوں کواکٹھا کرنا ہوگا، ہماری حکومت کو کام کرنے دیا جائے ، چند دنوں میں مسئلہ حل نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ 13 سال سے ہم حالت جنگ میں ہیں لیکن ملک میں کوئی سیکورٹی پالیسی نہیں تھی، سیکورٹی پالیسی بنانا میں وقت لگتا ہے، ہم سیکورٹی پالیسی تیار کر رہے ہیں، نائن الیون کے بعد سیکیورٹی پالیسی بنانےمیں امریکا کوایک سال لگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی پر قابو پانے کےلیے حکومت کوشاں ہے، دہشت گردی کے واقعات ہمارے اعتماد کو متزلزل نہیں کر سکتے، وفاق اس مشکل وقت میں بلوچستان کے ساتھ ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کوئٹہ میں بڑے سانحات ہوئے ہیں، شہیدہونےوالےپولیس افسراں اورجوانوں کوخراج عقیدت پیش کرتاہوں۔ انہوں نے کوئٹہ دھماکے میں شہید ہونے والے ڈی آئی جی آپریشنز فیاض سنبل کے لیے بعداز مرگ تمغہ شجاعت کا بھی اعلان کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں