کوئٹہ ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں فرنٹیئر کور کے 3 اہلکارزخمی

ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایف سی کی گاڑی الٹ کر کھائی میں گر گئی اور 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔


ویب ڈیسک August 11, 2013
بم دھماکے سے ایف سی کی گاڑی الٹ کر کھائی میں گر گئی اور 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ فوٹو: فائل

مغربی بائی پاس پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں فرنٹیئر کور کے 3 اہلکارزخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایف سی کا قافلہ مغربی بائی پاس سے گزررہا تھا کہ سڑک کنارے نصب 3 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم اچانک پھٹ گیا جس سے ایف سی کی گاڑی الٹ کر کھائی میں گر گئی اور 3 اہلکار زخمی ہوگئےجنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال پہنچایا گیا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےکر15 مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا جن سے تفتیش کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں