ضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنوں پر فوج تعینات کی جائے عمران خان

ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے لئے حکومتی مشینری کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے، عمران خان


ویب ڈیسک August 11, 2013
عمران خان نے کہا کہ حکومت اپنے اقتدار کے پہلے 90 دن میں ہی گھٹنے ٹیک چکی ہے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ضمنی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشنوں کے اندر اور باہر پاک فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کر دیا ہے۔


لاہور میں عمران خان کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ضمنی انتخابات اورملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں دھاندلی کے لئے حکومتی مشینری کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے۔ عمران نے کہا کہ حکومت اپنے اقتدار کے پہلے 90 دن میں ہی گھٹنے ٹیک چکی ہے، ملک میں مہنگائی، بے روزگاری، لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی کے مسائل عروج پر ہیں جو حکومت کی ناکامی کی دلیل دیتے ہیں۔ تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ حالات مایوس کن ہیں اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان تنہائی کا شکار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں