امیتابھ بچن سمیت کئی بڑے بالی ووڈ ستاروں نے عید شاہ رخ خان کے گھر میں منائی

امیتھابھ بچن کےاہلخانہ سمیت بالی ووڈکےکئی بڑےچہرےشاہ رخ کی تقریب میں شریک ہوئےجہاں انہوں نےفلم "چنائی ایکسپریس"...


ویب ڈیسک August 11, 2013
امیتھابھ بچن کےاہلخانہ سمیت بالی ووڈکےکئی بڑےچہرےشاہ رخ کی تقریب میں شریک ہوئےجہاں انہوں نےفلم "چنائی ایکسپریس"دیکھی۔ فوٹو: فائل

بالی ووڈ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے عید کا تہوار شاہ رخ خان کے گھر پر منایا جہاں انہوں نے اپنے نواسے اور نواسی کے ساتھ کنگ خان کی نئی فلم "چنائی ایکسپریس" بھی دیکھی۔

70 سالہ بھارتی اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں بتایا کہ وہ عید کی خوشیاں منانے شاہ رخ خان کے گھر بھی گئے جہاں انہوں نے شاہ رخ خان کے گھر آنے والے نئے مہمان "ابرام" کی پیدائش کی خوشی میں دی جائے والی عید پارٹی میں شرکت کی۔

بگ بی نے مزید بتایا کہ ان کے ساتھ اس موقع پر ابھیشیک بچن، ایشوریا رائے، بیٹی شویتہ، نواسہ اگستیہ اور نواسی نویانویلی بھی موجود تھے اور انہوں نے شاہ رخ خان کے گھر میں نئی فلم چنائی ایکسپریس بھی دیکھی۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان نے عید الفطر پر اپنے گھر میں پارٹی کا انعقاد کیا تھا جس میں دلیپ کمار، سائرہ بانو، مکیش امبانی، ارجن رامپال، ہتھک روشن، کرن جوہر، فرح خان ، مادھوری ڈکشٹ، لارا دتا، جیکی شروف اور انیل کپور سمیت کئی دیگر بڑے بالی ووڈ اسٹارز نے شرکت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں