افغانستان میں طالبان کے حملے میں 3 نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے

نیٹو حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے امریکی فوجیوں کو مشرقی افغان صوبے پکتیا میں نشانہ بنایا۔


AFP August 11, 2013
نیٹو حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے امریکی فوجیوں کو مشرقی افغان صوبے پکتیا میں نشانہ بنایا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مشرقی افغانستان میں طالبان شدت پسندوں کے حملے میں 3 نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے۔

نیٹو حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طالبان نے امریکی فوجیوں کو مشرقی افغانستان میں واقع صوبے پکتیا میں نشانہ بنایا، افغانستان میں رواں ماہ نیٹو فوجیوں کی ہلاکتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ نیٹو کا افغانستان سے فوجی انخلا شروع ہونے کے بعد سے اتحادی افواج کی شدت پسندوں کے خلاف کارروائیوں میں کمی آئی ہے جس کے رد عمل میں ان پر حملوں کی تعداد میں بھی کمی واقع ہوئی ہے، رواں سال 24 جون سے یکم اگست کے درمیان ایساف کے فوجیوں کی تعداد 98 ہزار سے کم ہو کر 87 ہزار 200 ہو گئی ہے، اس وقت افغانستان میں 60 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں۔

واضح رہے کہ رواں سال طالبان جنگجوؤں کے حملوں میں نیٹو کے 114 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ گزشتہ سال نیٹو افواج کی ہلاکتوں کی تعداد 402 سے کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |