ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب کے گھر پر بم حملہ

پولیس لائن میں راجہ عمر خطاب کے گھر پر نامعوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا۔


ویب ڈیسک August 11, 2013
پولیس لائن میں راجہ عمر خطاب کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب کے گھر پر بم حملہ کیا گیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے ندیم احمد کے مطابق صدر تھانے کے قریب پولیس لائن میں راجہ عمر خطاب کے گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملہ کیا گیا، دھماکا خیز مواد گھر کی دیوار کے ساتھ نصب کیا گیا تھا تاہم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، بم حملے کے بعد صدر پولیس لائن اور ملحقہ علاقوں میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی، جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کےعملے نے پہنچ کر شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں تاہم ابھی تک دھماکے کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا۔

ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب نے کہا ہے کہ دھماکا ریموٹ کنٹرول سے کیا گیا، انہوں نے کہا کہ دھماکوں سے ڈرنے والا نہیں ہوں اور ساتھ ہی مزید کہا کہ کالعدم جماعتوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

واضح رہے کہ ایس ایس پی سی آئی ڈی راجہ عمر خطاب کو دوسری بار حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے، ان پر پہلا حملہ اس وقت ہوا جب وہ ایس پی لیاری تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |