سپر ہیرو فلم ’’ پراجیکٹ غازی ‘‘ کی پوسٹ پروڈکشن مکمل
شہریار منور، ہمایوں سعید اور سائرہ شہروز کے گیٹ اپ کی نئی تصاویر جاری
دلچسپ کہانی اور جدید ایفیکیٹس سے مزین سپر ہیرو فلم '' پراجیکٹ غازی '' کی پوسٹ پروڈکشن کا کام مکمل ہو گیا تاہم فلم 29مارچ کو سنیماؤں کی زینت بنے گی۔
پاکستانی فلمی صنعت کی پہلی سپر ہیرو فلم '' پراجیکٹ غازی'' کی پوسٹ پروڈکشن کا کام مکمل ہوگیا ہے اور فلم رواں جمعے29مارچ کو ڈسٹری بیوشن کلب کے زیر اہتمام لاہور، کراچی اور اسلام آباد سمیت سرکٹ کے تمام شہروں میں بیک وقت نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ پروڈکشن ٹیم نے اسٹار کاسٹ میں شامل تینوں فنکاروں شہریار منور، ہمایوں سعید اور سائرہ شہروز کے گیٹ اپ کے نئی تصاویر جاری کردیں۔
ڈائریکٹر نادر شاہ کی زیر ہدایت بنی فلم کی کہانی محب وطن ، دلیر اور ایسے جانثار فوجیوں کی کہانی کا احاطہ کرتی ہے جو اپنے ملک و قوم کے تحفظ کی خاطرکسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرتے۔
فلم میں ولن ''قطان ''کے کردارپر بطور خاص توجہ دی گئی ہے جبکہ جدید سائنس ایفیکیٹس مزین سائنس فکشن کہانی میں شائقین کی تفریح کے ہر پہلو کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
فلم کی ہیروئن سائرہ شہروز نے ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں بتایا کہ '' پراجیکٹ غازی '' انکے کیرئیر کی منفرد فلم ثابت ہوگی جس میں انہوں نے ایک سائنسدان کا کردار ادا کیا ہے جبکہ ہمایوں سعید نے سالارصلاح الدین اور شہریار منور نے میجرزین کے کردار ادا کئے ہیں۔