امن وسلامتی اور بین الاقوامی تعاون کی حمایت جاری رکھیں گے پاکستان

قوم کے جوش و ولولے نےثابت کردیا ہے کہ پاکستان کامستقبل مضبوط اورروشن ہے، پاکستانی مستقل مندوب برائےاقوام متحدہ


ویب ڈیسک March 24, 2019
ہمیں یکجا ہوکر اپنے مقاصد کے حصول کے لیےکوشش کرنی ہوگی،ملیحہ لودھی فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ میں امن وسلامتی اور بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

نیویارک میں پاکستانی مشن برائے اقوام متحدہ میں یوم پاکستان کی مناسبت سے قومی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی، جس میں اقوام متحدہ میں تعینات پاکستانی اہلکاروں، پاکستانی سفارتکار اور امریکا میں مقیم سرکردہ پاکستانیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا کہ قوم کےجوش و ولولے نے ثابت کردیا ہے کہ پاکستان کا مستقبل مضبوط اورروشن ہے، آج تجدید عہد کا دن ہے کہ سب مل کر قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔ پاکستان کی ترقی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کا کردار نہایت اہم ہے، ہمیں یکجا ہوکر اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوشش کرنی ہوگی۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان نئی اورپراعتماد قیادت کے ساتھ مستحکم اور ترقی یافتہ مستقبل کی جانب گامزن ہے، پاکستان اقوام متحدہ میں امن وسلامتی اور بین الاقوامی تعاون کی کوششوں کی حمایت جاری رکھے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں