مولانا فضل الرحمان قوم كو بتائيں کہ اتنی جائيداد اور گاڑياں كہاں سے بنائيں پرويز خٹک

ضمنی انتخابات ميں پی ٹی آئی اپنے اتحاديوں كے ساتھ مل كر پہلے سے بہتر نتائج دكھا كر زيادہ نشستيں جيتے گی، پرویز خٹک


ویب ڈیسک August 11, 2013
مولانا فضل الرحمان كی سياست اسلامی نہيں بلكہ لوٹ مار پر مبنی ہے، پرویز خٹک فوٹو: این این آئی/ فائل

صوبہ خيبرپختونخوا كے وزيراعلیٰ پرويزخٹک نے كہا كہ مولانا فضل الرحمان كا اقتدار ميں آنے كا خواب كبھی بھی شرمندہ تعبير نہيں ہوگا، وہ قوم كو بتائيں كہ انہوں نے اتنی جائيداد اور گاڑياں كہاں سے بنائيں۔

پشاور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزيراعلیٰ پرويزخٹک نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان كی سياست اسلامی نہيں بلكہ لوٹ مار پر مبنی ہے، صوبہ خيبرپختونخوا كے عوام باشعورہيں اور اب وہ مولانا كو پہچان چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مخالفين تحريک انصاف كی مقبوليت سے اب بھی بوكھلاہٹ كا شكار ہيں اور اس لئے اتحاد بنانے پر مجبور ہوگئے ہيں، ہم پر انگلياں اٹھانے والے سابقہ ادوار ميں كرپشن اور لوٹ مار كے سارے ريكارڈ توڑ چكے ہيں اور22 اگست كو انہیں اپنی حيثيت كا پتہ لگ جائيگا، ضمنی انتخابات ميں پاكستان تحريک انصاف اپنے اتحاديوں كے ساتھ مل كر پہلے سے بہتر نتائج دكھا كر زيادہ نشستيں جيتے گی۔

وزیراعلیٰ خیبر ختونخوا نے کہا کہ ہم نے صوبے میں غير جانبدار اور خود مختار احتساب كميشن قائم کیا ہے جو بہت جلد كام شروع كررہا ہے اور بلا امتياز کرپٹ عناصر کا احتساب کرے گا، حكومت نہيں عوام احتساب چاہتی ہے اور يہی وجہ ہے كہ ہمارے پاس سابقہ دور كے اے اين پی، پی پی پی سميت ديگر جماعتوں كے وزرا اور سركاری اہلكاروں كے خلا ف سينكڑوں درخواستيں موصول ہورہی ہيں جو احتساب كميشن كے حوالے كريں گے۔

وزیراعلیٰ پرويزخٹک نے کہا کہ جماعت اسلامی اور قومی وطن پارٹی ہمارے اتحادی ہيں اور 22 اگست كو بھی ہم متفق ہوكر ميدان ميں اتريں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں