بلاول والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں شیخ رشید

بلاول کرپشن کے خلاف باہر نکلتے تو وہ قومی ہیرو ہوتے، وزیر ریلوے


ویب ڈیسک March 24, 2019
وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے، شیخ رشید فوٹو: فائل

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں۔

نوشہرہ میں درگئی سفاری ٹرین کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ماضی میں ہم ٹرین مارچ کرنے جارہے تھے تو اجازت نہیں دی گئی لیکن ہم جمہوری لوگ ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین مانگی تو ہم نے فری ٹریک دے دیا، بلاول کرپشن کےخلاف باہرنکلتے تو وہ قومی ہیرو ہوتے لیکن وہ والد کی وجہ سے اپنا سیاسی مستقبل برباد کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ریلوے پرکوئی توجہ نہیں دی لیکن اب وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ریلوے میں انقلاب لائیں گے، ریلوے کو دوبارہ فعال اور کارآمد بنایا جارہا ہے۔ ریلوے کی بحالی سے مقامی معشیت اور تجارت کو فروغ ملے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں