پاکستان کے اندرونی معاملات میں بولنے پر فواد چوہدری کا سشما سوراج کو کرارا جواب

یہ عمران خان کانیا پاکستان ہے مودی کابھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتاہے، وفاقی وزیر اطلاعات


ویب ڈیسک March 24, 2019
یہاں اقلیتوں کومساوی حقوق حاصل ہیں، فواد چوہدری۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ہندو لڑکیوں کا اغوا پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جب کہ یہ مودی کا بھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے نارواسلوک کیا جاتاہے۔

سندھ سے 2 ہندو لڑکیوں کے مبینہ اغوا سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ٹوئٹ پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ہندو لڑکیوں کامعاملہ پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے، یہ عمران خان کانیا پاکستان ہے، یہاں اقلیتوں کومساوی حقوق حاصل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ مودی کابھارت نہیں جہاں اقلیتوں سے ناروا سلوک کیا جاتاہے، امید کرتے ہیں بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج بھارتی اقلیتوں کےحقوق کےمعاملے پر بھی ایسا ہی ردعمل دیں گی۔



واضح رہے کہ ڈھرکی کی 2 ہندو لڑکیاں مبینہ طور پر لاپتہ ہوگئی ہیں، سوشل میڈیا پر واقعے کی تفصیلات وائرل ہونے کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے اس کا نوٹس بھی لیا ہے لیکن خود کو جمہوریت کا چیمپیئن سمجھنے والی بھارت کی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹ کی تھی کہ انہوں نے پاکستان میں بھارتی ہائی کمیشن سے اس کی تفصیلات طلب کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں