اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا اسلام قبول کرنے کی دعوت پر جواب

مسلم نوجوان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن کو اسلام قبول کرنے کی دعوت کی


ویب ڈیسک March 24, 2019
نوجوان نے دوران ملاقات نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔ فوٹو : ویڈیو گریب

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے اسلام قبول کرنے کی دعوت دینے والے مسلم نوجوان کو کہا کہ ' اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور میرا خیال ہے میں نے وہی کیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے حسن سلوک، ہمدردانہ رویے اور ذمہ دارانہ برتاؤ سے ساری دنیا کے دل جیت لینے والی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈرا آرڈرن سے ایک مسلمان نوجوان نے ملاقات کی اور مسلمانوں کی دلجوئی پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اسلام قبول کرنے کی دعوت دی۔

مسلمان نوجوان کی خواہش پر کیوی وزیراعظم نے مسکراتے ہوئے نوجوان کا کندھا تھپتھپایا اور جواب دیا کہ ' اسلام انسانیت کا درس دیتا ہے اور میرا خیال ہے میں نے اسی پر عمل کیا ہے۔

مسلم نوجوان نے کہا کہ آپ نے جس طرح زخم خوردہ مسلمانوں کی دلجوئی کی اور ان کا خیال رکھا، یہ دنیا کے دیگر قائدین کے لیے نمونہ عمل ہونا چاہیے۔ میری خواہش ہے مسلم دنیا میں آپ جیسا لیڈر ہو، اس لیے میں آپ کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔

مسلم نوجوان کی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کو دعوت اسلام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قمیض شلوار میں ملبوس وزیراعظم جیسنڈرا آرڈن نے سر پر دوپٹہ لیا ہوا ہے اور نوجوان کی بات کو بغور سن رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں