وزیر داخلہ چوہدری نثار کے طیارے کے ٹائر پھٹ گئے وزیر داخلہ اور دیگر مسافر محفوظ

پائلٹ نے صورتحال پر فوری قابو پاتے ہوئے طیارے کو کسی بھی بڑے حادثے سے بچا لیا۔


ویب ڈیسک August 11, 2013
پائلٹ نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کیا اور طیارے کو کامیابی سے کنٹرول کرتے ہوئے کوئٹہ ایئرپورٹ کے رن وے پر روک لیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: کوئٹہ سے اسلام آباد روانگی کے وقت وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے طیارے کے 3 ٹائر پھٹ گئے لیکن پائلٹ نے طیارے کو مہارت کے ساتھ کنٹرول کرتے ہوئے کسی بھی بڑے حادثے سے بچا لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ سے اسلام آباد روانگی کے وقت وزیر داخلہ چوہدری نثار کے طیارے کے 3 ٹائر پھٹ گئے لیکن پائلٹ نے انتہائی مستعدی کا مظاہرہ کیا اور کامیابی سے طیارے کو کنٹرول کرتے ہوئے کوئٹہ ایئرپورٹ کے رن وے پر روک لیا۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور طیارے میں سوار دیگر سرکاری حکام اور انٹیلیجنس کے افسران محفوظ رہے بعدازاں چوہدری نثار گورنر بلوچستان کے طیارے میں بحفاظت اسلام آباد پہنچ گئے۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ بڑے واقعات کا جائزہ لینے اور صوبائی حکومت اور وزیراعلیٰ بلوچستان سے مل کر صوبے میں سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے حکمت عملی طے کرنے کوئٹہ پہنچے تھے، وزیر داخلہ نے آج نئی نیشنل سیکورٹی پالیسی جلد لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کو فوری طور پر 15 ہزارسیکورٹی اہلکار فراہم کیے جائیں گے اور کہا کہ پاک فوج بلوچستان پولیس کو ہنگامی بنیادوں پر تربیت بھی فراہم کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں