عید پر3 پاکستانی ایک بھارتی اور ایک انگریزی فلم کی نمائش
عشق خدا ، ڈرٹی گرل، جوش، چنائے ایکسپریس اور والویرین کے شوز ہاؤس فل رہے
ISLAMABAD:
عید پر فلم بینوں کی کثیر تعداد پاکستانی اور امپورٹڈ فلموں کو دیکھنے کے لیے سینمائوں میں امڈ آئی۔
تفصیلات کے مطابق عیدالفطر پر تین پاکستانی ''عشق خدا'' ، ''ڈرٹی گرل '' ، ''جوش'' جب کہ دو امپورٹڈ فلموں میں بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور دیپکا پڈوکون کی ''چنائے ایکسپریس'' اور ہالی وڈ اسٹار ہگ جیک مین کی فلم ''والویرین'' تھری ڈی سینمائوں کی زینت بنیں۔ مذکورہ فلموں کے تمام شوز پر فلم بینوںکی بڑی تعداد دکھائی دی ۔فلم بین ٹکٹ کے حصول کے لیے لمبی لمبی قطاریں لگی ہوئی تھیں جب کہ متعدد لوگوں کو ٹکٹ نہ ملنے پر مایوس ہی واپس لوٹنا پڑا ۔ سینما انتظامیہ نے بھی طویل عرصہ بعد عوام کے رش کو دیکھتے ہوئے بلیک میں بھی ٹکٹیں بیچنے کا سلسلہ جاری رہا ۔
پاکستانی فلموں میں ''عشق خدا'' میں پاکستانی اداکاروں شان، صائمہ، میرا، احسن خان کے علاوہ غیر ملکی اداکارہ وائم دھامانی بھی شامل ہیں جب کہ ''ڈرٹی گرل'' میں اسٹیج اداکارہ ندا چوہدری نے شاہد خان اور ببرک شاہ کے مقابل ہیروئن کا کردار نبھایا اس فلم کو فلمساز قیصر ثناء اللہ خان اور ڈائریکٹر ارشد خان نے پنجابی اور پشتو زبان میں بیک وقت ریلیز کیا جب کہ فلم میں آئٹم سانگ بھی شامل کیا گیا ہے ۔ تیسری فلم ''جوش'' جس میں ٹی وی اداکارہ آمنہ شیخ نے مرکزی کردار نبھایا ہے ۔ سنجیدہ حلقوں کا کہنا ہے کہ عید کی چھٹیوں کی وجہ سے تمام فلموں کا بزنس اچھا رہاہے جب کہ اصل صورتحال ایک دو روز میں واضح ہوگی کہ عید کی کامیاب فلم کونسی ہے ۔ انھوں نے کہا کہ البتہ یہ خوش آئند بات ہے کہ سینمائوں پر طویل عرصہ بعد فلم بینوں کا ہجوم نظر آیا ہے جس سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اچھی اور معیاری فلم میکنگ ہی بحران کا واحد حل ہے۔