کراچی آرٹس کونسل میں اسٹیج ڈرامہ ’’آج کا ہیرو کون‘‘ اورنیوی آڈیٹوریم میں ’’عید ایکسپریس‘‘ شروع

عید الفطر کے موقع پرآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ آج کا ہیرو کون‘‘ کا آغاز ہوگیاہے۔

عيد الفطر كے موقع پر آرٹس كونسل ميں ڈرامہ آج ہيرو كون پر شكيل صديقي، سليم آفريدي، زاہد شاہ،چاند پوري ،شكيل شاہ پر فارم كررہے ہيں۔ فوٹو: ایکسپریس

عید الفطر کے موقع پرآرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ '' آج کا ہیرو کون'' کا آغاز ہوگیا ہے۔


اسٹیج ڈرامہ' آج کاہیروکون 'کاپہلاشوعیدکے پہلے دن پیش کیاگیا جب کہ دوسرے اور تیسرے روزدودوشوزپیش کیے گئے، اس کھیل میں جوفنکارپرفارم کررہے ہیں ان میں شکیل صدیقی، مشل خان، ذاکر مستانہ، چاند پوری، سلیم آفریدی، نعیمہ گرج، پرویز صدیقی ،حمیرا خان، سلیم شیخ، شکیل شاہ، ماہی،فائزہ ملک،سرفراز انصاری،اسلام شاہ، اقبال موٹلانی،کمال ادریس،شکیل جونیجو، وقاص شیخ اور زاہد شاہ شامل ہیں ڈرامے کے مصنف زاہد شاہ، پروڈیوسر شہناز صدیقی معاون ہدایت کار اقبال موٹلانی، ہیں۔

کراچی کی عوام نے اس کھیل کوبے انتہا پسند کیا ہے ڈرامے کی کہانی موجودہ دورکی عکاسی کرتی ہے اسی طرح نیوی آڈیٹوریم کراچی میں عید کے دن سے اسٹیج ڈرامہ''عید ایکسپریس'' پیش کیا جارہاہے اس ڈرامے کو عامر شاہ نے تحریر کیا ہے ہدایات سید فرقان حیدر ہیں، ڈرامے میں شہزاد رضا، رئوف لالہ، صفدر حیدر ، روفی انعم، ماریہ خان، شانزے اور دیگر فنکار کردرا دا کررہے ہیںیہ دونوں کھیل عوام کی پسندیدگی کے باعث مزیدایک ہفتے تک جاری رہینگے۔
Load Next Story