
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، ٹرافی کا تاج سر سجانے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کامیابی کا جشن سب سے پہلے کوئٹہ میں منانے کا فیصلہ کیا اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے ٹیم کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کی۔
‘Captain’ @SarfarazA_54 pic.twitter.com/ttunhN0uTN
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) March 23, 2019
یوم پاکستان 23 مارچ والے دن منعقد کی گئی خصوصی تقریب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم سمیت، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم مالک بھی شریک ہوئے جب کہ تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان اور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ بھی شریک ہوئے جب کہ تقریب کی خاص بات ٹیم کے کپتان سرفراز احمد تھے جو پاکستان آرمی کی وردی میں شریک ہوئے۔
Quetta waaaalon Kyaa reception Diya hai 👌✌️👏🙌🙌🙌🙌
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) March 23, 2019
Unbelievable night for the Quetta Gladiators at home ❤️ #WeTheGladiators #ItsOurTime #ShanePaksitan pic.twitter.com/s8aO4MFdvF
کپتان سرفراز احمد نے پوری ٹیم کے ہمراہ بلوچستان کے لوگوں کے ساتھ ٹرافی کے ہمراہ جیت کا جشن منایا، اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹٰیم کا استقبال کیا جب کہ شہریوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے اگلے پی ایس ایل کے دوران کوئٹہ میں میچز کروانے کا بھی عہد کیا۔
Quetta! Quetta! pic.twitter.com/EBr8i1HCPm
— Quetta Gladiators (@TeamQuetta) March 24, 2019
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر تصاویر بھی شیئر کی گئیں جن میں سرفراز احمد پاک فوج کی جیکٹ کے ہمراہ ٹوپی بھی پہنے ہوئے ہیں جب کہ اس موقع پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور ٹیم مالک سمیت دیگر شریک تھے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔