مطلوبہ ملزمان کے بچپن کی تصاویر کے پوسٹر چھاپنے پر پولیس پر تنقید

چینی پولیس کو تازہ تصاویر نہ ملیں تو مجرموں کی وہ تصاویر لگادیں جب وہ اسکول کے طالبعلم تھے


ویب ڈیسک March 25, 2019
چینی سوشل میڈیا پر انتہائی مطلوب ملزمان کی بچپن کی تصاویر جاری ہونے سے عوام نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فوٹو: بشکریہ وائبو

چینی پولیس کی جانب سے انتہائی مطلوبہ ملزمان کی تلاش کے لیے پوسٹر پر ان کے بچپن اور لڑکپن کی تصاویر لگانے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

جین کے صوبے یونان کے علاقے زین شوئنگ پولیس کو جب اپنی غلطی کا احساس ہوا تو اس نے اپنے عمل پر معافی مانگی ہے جس میں ایک 17 سالہ مطلوبہ مجرم کے بچپن کی تصویر پوسٹر کی صورت میں چسپاں کردی گئی تھی۔ تاہم پولیس نے کہا ہے کہ اسے مطلوبہ نوجوان کی تازہ تصویر نہیں مل سکی تھی۔

اوپر دی گئی تصویر میں جو بچہ دکھائی دے رہا ہے سوشل میڈیا پر لوگوں نے اس پر دل جلاتے ہوئے کہا ہے کہ گلگلے رخسار والا یہ بچہ آخر کسطرح ایک عادی مجرم ہوسکتا ہے؟ اس بچے کا نام جی چنگھائی ہے لیکن پولیس کے مطابق اب اس کی عمر 17 برس ہوچکی ہے اور یہ ایک عرصے سے مطلوب ہے۔ پولیس کے مطابق اب یہ ایک خوفناک مجرم ہے جس کی وارداتوں کی فہرست بہت طویل ہے۔



جی چنگھائی کی تصویر 19 مارچ کو محکمہ پولیس نے جاری کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ تاہم 20 مارچ کو ہی پولیس نے اپنے اس عمل پر عوام سے معافی مانگ لی تھی۔ پولیس کا بار بار یہی مؤقف تھا کہ اس کے پاس اشتہاری مجرم کی تصویر موجود نہیں ہے اور شاید اس کے خدوخال کو دیکھتے ہوئے اب اسے شناخت کرنا ممکن ہوگا۔

تاہم اس وقت تک چینی سوشل میڈیا مثلاً وائبو اور وی چیٹ پر یہ تصویر مشہور ہوچکی تھیں۔ ساتھ ہی مزید دو تصاویر بھی گردش کرنے لگیں جو دو ملزمان کے بچپن کی تصاویر تھیں۔ تاہم یہ تصاویر بھی بعد میں ہٹادی گئی تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں