حج آپریشن ستمبر کے پہلے ہفتے میں شروع ہوگا ایم ڈی پی آئی اے

75 ہزار عازمین کو سعودیہ پہنچایا جائیگا، پی آئی اے نے حج آپریشن کو حتمی شکل دیدی


Staff Reporter August 12, 2013
پی آئی اے کے انتظامی افسرکے مطابق امسال حج آپریشن میں پی آئی اے 150طیاروں کے ذریعے 70ہزار عازمین حج کوجدہ اور مدینہ پہنچائے گا۔ فوٹو: فائل

ستمبرکے پہلے ہفتے سے حج آپریشن شروع ہوگا قومی ایئرلائن 75ہزار عازمین حج کو سعودی عرب پہنچائے گی۔

سعودی حکام کے مسجد الحرام کے توسیعی منصوبے کے باعث حج کوٹہ کم کیے جانے سے امسال عازمین حج کی تعداد 30 ہزار کم ہے،عازمین حج کو پی آئی اے کے علاوہ شاہین ایئرلائن بھی سعودی عرب لے جائے گی، پی آئی اے کے انتظامی افسرکے مطابق امسال حج آپریشن میں پی آئی اے 150طیاروں کے ذریعے 70ہزار عازمین حج کوجدہ اور مدینہ پہنچائے گا، حج پروازیں کراچی، لاہور،اسلام آباد،پشاور، سیالکوٹ اورکوئٹہ سے چلائی جائیں گی۔



کوئٹہ سے بوئنگ777جہاز جبکہ دیگر ہوائی اڈوں سے بوئنگ747 جہاز اڑان بھریں گے،سول ایوی ایشن نے بوئنگ777کی لینڈنگ اور ٹیک آف پر اپنے تحفظات کااظہارکیاہے،ایم ڈی پی آئی اے کیپٹن جنید یونس نے ایکسپریس سے گفتگو میں بتایا ہے کہ حکومت نے قومی ایئرلائن کے جہازوںکی مرمت اور حج آپریشن کے لیے7 ارب روپے جاری کردیے ہیں،حج آپریشن کے دوران تمام جہاز پی آئی اے کے استعمال میں ہوں گے کوئی طیارہ لیز پر حاصل نہیںکیاجائے گا،انھوں نے کہاکہ سعودی حکام کے امسال حج کوٹہ کم کرنے سے عازمین کی تعداد کم ہوگئی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔