فہیم اشرف آسٹریلیا کیخلاف بقیہ سیریز سے باہر

فہیم اشرف کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بقیہ میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے

فہیم اشرف کی وطن واپسی کی صورت میں کسی کو متبادل کے طور پر یو اے ای نہیں بھیجا جارہا، فوٹو: فائل

KARACHI:
قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر فہیم اشرف آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کے بقیہ میچوں سے باہر ہوگئے۔

پی سی بی کے مطابق ورلڈکپ کے تناظر میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے کی پالیسی کے تحت آل راؤنڈ فہیم اشرف کو آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز کے بقیہ میچز میں آرام دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


یہ فیصلہ سلیکشن کمیٹی نے ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ مشورے کے بعد کیا ہے اور اب آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے ابتدائی 2 میچ کھیلنے والے فہیم اشرف پیر کو وطن واپس لوٹ جائیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ فہیم اشرف کی وطن واپسی کی صورت میں کسی کو متبادل کے طور پر یو اے ای نہیں بھیجا جارہا کیونکہ پانچ فاسٹ بولر محمد عامر، محمد عباس، جنید خان،محمد حسنین اور عثمان شنواری پہلے ہی امارات میں موجود ہیں۔
Load Next Story