عاطف اسلم کا یوم پاکستان کی مناسبت سے نغمہ ’‘ شاہینِ پاکستان ‘‘ ریلیز

نغمہ ’شاہینِ پاکستان‘ میں پاک فضائیہ کے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے


March 24, 2019
نغمہ ’شاہینِ پاکستان‘ میں پاک فضائیہ کے پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

معروف گلوکار عاطف اسلم نے پاک فضائیہ کے شاہینوں کے لئے یوم پاکستان کی مناسبت سے نغمہ 'شاہینِ پاکستان' ریلیز کردیا۔

جنگ کے دوران پاک فوج کا حوصلہ بلند کرنے میں قومی نغموں نے کلیدی کردار ادا کیا ہے جب کہ آج بھی گلوکار فوج سے محبت کے اظہار کے لئے ضرور نغمے گاتے ہیں۔ اور اب اسی مناسبت سے عالمی شہرت یافتہ گلوکار عاطف اسلم بھی پیچھے نہ رہے۔

عاطف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاک فضائیہ کے لئے گایا ہوا نغمہ 'شاہین پاکستان' جاری کردیا اور ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ 23 مارچ جوکہ یوم تجدید عہد ہے۔اس لئے یہ یوم پاکستان اس خوبصورت نغمے کے ساتھ مناتے ہیں۔



79 یوم پاکستان کے موقع پر عاطف اسلم کے اس نغمے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جب کہ 4 منٹ اور 22 سیکنڈ کی اس ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پاکستانی شاہین کس طرح سے دشمن کو دھول چٹانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: علی ظفر کا یوم پاکستان پر نیا ملی نغمہ 'جان دے دیں گے' ریلیز

واضح رہے کہ اس سے قبل 2017 اور 2018 میں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کئے گئے دو مشہور نغمے 'کبھی پرچم میں لپٹے ہیں' اور 'ہمیں پیار ہے پاکستان سے' بھی عاطف اسلم کی آواز میں جاری کیے جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |