’’ڈارلنگ‘‘میں آج ماریہ واسطی کا آن لائن انٹرویوہوگا

ڈارلنگ کورٹ میں ہمیش ریشمیا پیش ہونگے،جگنی اور سیاسیکل ٹاک بھی ہوگی۔


Cultural Reporter August 25, 2012
ڈارلنگ کورٹ میں ہمیش ریشمیا پیش ہونگے،جگنی اور سیاسیکل ٹاک بھی ہوگی (فوٹو : ایکسپریس)

اداکارہ ماریہ واسطی نے ڈار اور ڈارلنگ کو برجستہ جوابات دے کر لاجواب کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایکسپریس نیوز چینل سے آج شب آن ائیر جانے والے پروگرام ''ڈارلنگ'' کے سگمنٹ آن لائن انٹرویو میں معروف اداکارہ ماریہ واسطی مہمان تھیں جنہوں نے ڈار اور ڈارلنگ کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ ایک عرصہ بعد لاہور آئی ہوں اور یہاں خادم اعلیٰ پنجاب کے پلوں پر چلتے ہوئے مجھے یوں لگا کہ میں پل صراط پر چل رہی ہوں۔

انھوںنے کہا کہ لاہور کو کبھی نہیں بھول سکتی'اس سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔''ڈارلنگ کورٹ میں آج بھارتی اداکار،گلوکار اور موسیقار ہمیش ریشمیا اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے جواب دیں گے۔کراچی' لاہور اور پشاور سمیت دیگر بھی اپنے شہر ہیں یہاں بھی کام کرنا چاہیئے۔ اس کے علاوہ بھی ماریہ واسطی کی دلچسپ گفتگو پروگرام کا حصہ ہوگی۔

ڈارلنگ اس بار سپیرے کا روپ دھارے ہوئے نظر آئینگے جن کے دو سانپوں میں سے ایک کو خادم اعلی نے معطل کردیا 'جس پر وہ کافی مایوس دکھائی دینگے'جب کہ ڈپٹی ڈارلنگ وکیل استغاثہ کے طور پر ڈارلنگ کو جعلی جوگی ثابت کرنے کوشش کرینگے۔ اس کے علاوہ پیروڈی سانگ میں اکشے کمار کی بلاک بسٹر فلم ''راوڈی راٹھور''کا مقبول گانا ''چن تا 'تا 'چتا چتا '' کا ''پی ایم جو بچ گیا ' تو میں بھی بچ گیا'' پیش کیاجائیگا۔ جگنی اور سیاسیکل ٹاک سمیت دیگر سیگمنٹس بھی پیش کیے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں