یوم پاکستان کے موقع پرپشاورمیں پہلے اردو مرکزکا قیام

تقریب کی صدارت ناصر علی سید نے کی، دیگر مہمانوں میں وقار خٹک ، عبدالحق شامل تھے۔


Numainda Express March 25, 2019
تقریب کی صدارت ناصر علی سید نے کی، دیگر مہمانوں میں وقار خٹک ، عبدالحق شامل تھے۔

یوم پاکستان کے موقع پر تحریک نفاذ اردو پاکستان کی زیرِنگرانی اْردو مرکز پشاور کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں سینکڑوں افراد نے کی، تقریب کی صدارت ناصر علی سید نے کی، دیگر مہمانوں میں وقار خٹک ، عبدالحق شامل تھے۔

شرکاء نے تحریک نفاذِ اْردو پاکستان کے اغراض و مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ فی الفور تمام سرکاری، غیر سرکاری اور نجی اداروں میں اْردو زبان کا نفاذ کیا جائے، اْنہوں نے کہا کہ جگہ جگہ انگش لینگویج سنٹر موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے آج تک بہترین اْردو سیکھنے کا مرکز موجود نہیں تھا اب "تحریک نفاذ اردو پاکستان" کی طرف سے یومِ پاکستان کے مبارک موقع پر بہترین اْردو سیکھنے کے لیے اْردو مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے اس کا مقصد اْردو کی راہ ہموار کرنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں