بھارت سے کشیدگی پاکستان کرکٹ بورڈ بھی فکر مند
بھارتی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی اطلاعات پر تشویش ہے، پی سی بی آفیشل
سرحدوں پر کشیدگی کے سبب فیصل آباد وولفز کی ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ میں شرکت مشکوک ہونے پر پاکستان کرکٹ بورڈ بھی فکرمندی میں مبتلا ہوگیا۔
بی سی سی آئی سے بات کرکے اس حوالے سے خدشات دور کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت نے سرحدوں پر کشیدگی کا نزلہ کرکٹ پر گرانے کی روایت برقرار رکھتے ہوئے ٹوئنٹی 20 چیمپئنز لیگ میں شرکت کیلیے تیار فیصل آباد وولفز کے کھلاڑیوں کیلیے ویزوں کی ابتدائی کارروائی تعطل کا شکار کردی تھی، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے ایک آفیشل نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کے ذریعے سامنے آنے والی اطلاعات پر تشویش ہے، کھلاڑیوں کے پاسپورٹ حاصل کرلیے ہیں۔
ایک دو روز میں ویزوں کیلیے باقاعدہ کارروائی شروع کردینگے، ہم یقین دہانی چاہتے ہیں کہ ان کے بھارت جانے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ پی سی بی بھارتی بورڈ کے ساتھ رابطہ رکھے گا تاکہ پلیئرز کیلیے مسائل نہ ہوں، ٹیم بھجوانے کے حوالے سے ابھی تک ہمیں حکومت کی طرف سے کوئی ہدایات نہیں ملیں، تاہم دونوں ہمسایہ ملکوں میں کھیلوں کے تعلقات کی بحالی پاکستان کی واضح پالیسی رہی ہے۔
یاد رہے کہ ڈومیسٹک چیمپئن فیصل آباد وولفز کو مصباح الحق کی قیادت میں17 ستمبر سے شروع ہونے والے کوالیفائنگ رائونڈ میں شرکت کرنا ہے، اگر خوش قسمتی سے اس سلسلہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں تو کپتان قومی ٹیم کا دورۂ زمبابوے مکمل ہونے کے فوری بعد بھارت میں دیگر کھلاڑیوں کو جوائن کرسکتے ہیں۔