شنیرا سے شادی کا فیصلہ ذاتی معاملہ ہے وسیم اکرم

آل راؤنڈر کی آسٹریلوی منگیتر کی جانب سے پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد

آل راؤنڈر کی آسٹریلوی منگیتر کی جانب سے پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد۔ فوٹو: فائل

عالمی شہرت یافتہ سابق آل رائونڈر و سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکر م نے کہا ہے کہ شادی کی تاریخ کا حتمی فیصلہ نہیں کیا، کچھ معاملات کو طے کرنا باقی ہے۔

انھوں نے ان خیالات کا اظہار اتوار کی شام اپنی آسٹریلوی منگیتر شنیرا تھامپسن کے ہمراہ لاہور روانگی سے قبل جناح ایئر پورٹ پر میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر دونوں نے پاکستانی قوم کو عید کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا، وسیم اکرم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شادی میرا ذاتی معاملہ ہے اور اس کا انحصار خود مجھ پر ہے اور میں ہی یہ فیصلہ کروں گا کہ مجھے کب شادی کرنی ہے۔




ایک اور سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے کہا کہ مجھے ابھی کچھ معاملات طے کرنے ہیں جس کے بعد میں شادی کی تاریخ کا اعلان کروں گا، انھوں نے اس موقعہ پر درخواست کی کہ شادی کے ذاتی معاملے میں زیادہ دخل اندازی نہ کی جائے تو مناسب ہوگا۔

دریں اثنا وسیم اکرم کی منگیتر شنیرا تھامپسن نے بھی اردو میں چند الفاظ ادا کرکے موقع پر موجود لوگوں کو حیران کردیا، انھوں نے کہا کہ وہ وسیم اکرم اور ان کے اہل خانہ کے ہمراہ بہت خوش و مسرور ہیں۔
Load Next Story