ہرنائی میں مکان کی چھت گرنے سے ماں سمیت چھ بچے جاں بحق

تیز بارش کے باعث مکان کی چھت گری، ڈی سی عظیم جان ڈمڑ


ویب ڈیسک March 25, 2019
حادثہ تیز بارش کے باعث پیش آیا، پولیس : فوٹو: فائل

بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ماں سمیت چھ بچے جاں بحق ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں تیزبارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں ماں سمیت چھ بچے جاں بحق ہوگئے۔

ڈی سی عظیم جان ڈمڑکا کہنا ہے کہ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال ہرنائی منتقل کردیا گیا ہے جہاں کاغذی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں