
ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے، حکومت پاکستان نے چین سے 15 ارب یوان قرض لیا ہے۔
Deposit of RMB 15Bn equiv. to $2.1Bn received in #SBP A/C on Mar 25th 2019 from #China. Successful GoP multipronged strategy to ensure stability in #BOP including curtailing C/A, improving #remittances & ensuring adequate #FX financing. FX #reserves increase to comfortable level.
— Dr. Khaqan Hassan Najeeb (@KhaqanNajeeb) March 25, 2019
دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہوگئے ہیں، چینی قرض سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ چین سے ملنے والے قرض کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چین سے ملنے والی رقم 25 مارچ تک مل جائے گی
واضح رہے چند روز قبل ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر حسن نجیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مل جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔