چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو موصول

چین سے ملنے والی رقم سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، ترجمان وزارت خزانہ


ویب ڈیسک March 25, 2019
چین سے ملنے والی رقم سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا، ترجمان

ترجمان اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ چین سے پاکستان کو 2 ارب 10 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک عابد قمر کے مطابق مرکزی بینک کوچین سے 15 ارب یوان موصول ہوئے ہیں، چین سے ملنی والے یوان کی مالیت 2.1 ارب ڈالر کے مساوی ہے، حکومت پاکستان نے چین سے 15 ارب یوان قرض لیا ہے۔



دوسری جانب ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر پاکستان کو منتقل ہوگئے ہیں، چینی قرض سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا جب کہ چین سے ملنے والے قرض کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر17 ارب81 کروڑ ڈالر ہوگئے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ چین سے ملنے والی رقم 25 مارچ تک مل جائے گی

واضح رہے چند روز قبل ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر حسن نجیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین سے 2 ارب 10 کروڑ ڈالر کی رقم 25 مارچ تک مل جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں