پاک فضائیہ کا طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے پر پھسل گیا آئی ایس پی آر

خوش قسمتی سے جہاز محفوظ رہا اور طیارے کے پائلٹس بھی محفوظ ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 25, 2019
واقعہ کی وجوہات کے تعین کیلئے ایئر ہیڈ کوارٹر ز نے انکوائری کا حکم دے دیا، آئی ایس پی آر۔ فوٹو:فائل

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کاطیارہ لینڈنگ کےدوران رن وے پر پھسل گیا خوش قسمتی سے کوئی حادثہ نہیں ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کاطیارہ لینڈنگ کےدوران رن وے سے پھسل کر نیچے اتر گیا، تاہم خوش قسمتی سے جہاز محفوظ رہا اور کوئی حادثہ پیش نہیں آیا طیارے کے پائلٹس بھی محفوظ ہیں، تاہم جہاز کو معمولی نقصان ہوا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعہ کی وجوہات کے تعین کیلئے ایئر ہیڈ کوارٹر ز نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں