خرطوم دارفر کے قبائل میں خونی تصادم 100 ہلاک متعدد زخمی

تصادم عدیلہ کے علاقے میں ہوا، مالیوا قبیلے کے 40، ایزپوت قبیلے کے 30 افراد مسلح لڑائی میں مارے گئے


APP August 12, 2013
قبائلیوں نے مخالفین کو گھروں سے نکال کر قتل کیا، آبادیاں نذر آتش، دونوں قبائل کا ایک دوسرے پر پہل کرنے اور ظلم و زیادتی کے الزامات۔ فوٹو: فائل

سوڈان کے دارفر ریجن میں 2 عرب قبائل کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق تصادم ایزپوت اور مالیوا قبائل کے درمیان عدیلہ کے علاقے میں پیش آیا۔ پہلے قبیلے نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اس کے حریف مالیوا قیبلے کے ساتھ مسلح تصادم کے نتیجے میں اس کے 30 فراد مارے گئے ہیں جبکہ مالیوا قبیلے کا کہنا تھا کہ ایزپوت قیبلے کے مسلح افراد نے حملہ کر کے لوگوں کو گھروں سے نکال کر قتل کیا اور ان کی آبادیوں کو جلا دیا تاہم ہمارے جوابی حملے میں ان کے 40 افراد بھی مارے گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں شخت کشیدگی پھیل گئی اور لوگوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |