مہوش حیات نے خود کو ملنے والے ’ تمغہ امتیاز‘ کی رونمائی کرادی

تمغہ امتیاز کو فخر کے ساتھ سینے سے لگا رکھا ہے، مہوش حیات کی ٹوئٹ


March 25, 2019
اعزاز کو میں نے فخر کے ساتھ دل پر لگایا ہوا ہے، مہوش حیات۔فوٹو: فائل

اداکارہ مہوش حیات نے فن کی گراں قدر خدمت پر ملنے والے اعلیٰ سرکاری اعزاز 'تمغہ امتیاز' کی رونمائی کرادی۔

اداکارہ مہوش حیات کو یوم پاکستان کے موقع پر اپنے شعبے میں گراں قدر خدمات سرانجام دینے پر صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے تمغہ امتیاز سے نوازا ۔ تمام تر تنقید کے باوجود مہوش حیات اس اعزاز سے نوازے جانے کی خوشی سے سرشار ہیں اور اسے انہوں نے اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر شیئر بھی کیا ہے۔

مہوش حیات نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں وہ سبز رنگ کے کپڑوں میں ملبوس ہیں اور سینے پر قومی پرچم اور تمغہ امتیاز کے بیچ سجائے مسکرا رہی ہیں۔

تصویر کے ساتھ مہوش حیات نے لکھا ہے کہ وہ تمغہ امتیاز کے ساتھ گھر واپس آگئی ہیں، اس اعزاز کو اپنے دل سے لگایا ہوا ہے جس پر انہیں بہت فخر ہے۔



واضح رہے کہ ڈراموں کے ذریعے لاجواب اداکاری کرنے والی مہوش حیات اب تک کئی نامور ڈراموں میں لاجواب اداکاری کے بعد 'پنجاب نہیں جاؤں گی'، لوڈ ویڈنگ سمیت کئی سپرہٹ فلموں میں بھی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں