کابل شدید بارشیں و سیلاب 21 افراد ہلاک درجنوں مکانات فصلیں تباہ

ہلاک ہونے والوں میں متعدد بچے اور عورتیں شامل، سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے، مسجد کو بھی نقصان پہنچا


News Agencies August 12, 2013
ہلاک ہونے والوں میں متعدد بچے اور عورتیں شامل، سیکڑوں افراد بے گھر ہوگئے، مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔ فوٹو: فائل

افغانستان میں شدید بارشوں، طوفان بادوباراں اور سیلاب کی وجہ سے 21افراد ہلاک ہوگئے۔

اے پی پی کے مطابق اتوار کو افغان حکام نے بتایا کہ دارالحکومت کابل کے نواح میں شدید بارش، طوفان بادوباراں اور سیلاب میں 21 افرادہلاک ہوگئے۔ سیلاب سے شکردرہ اور پگما م کے اضلاع متاثر ہوئے۔ شکردرہ میں غیرمتوقع بارشوں کے بعد پانی کھڑا ہوگیا۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد میں کئی بچے اور عورت شامل ہیں جبکہ پگمام میں ایک شخص ہلاک ہوا اور کابل میں 20 سے زائد مکان تباہ ہوگئے۔



آئی این پی کے مطابق سیلاب سے ایک مسجد، مکانات اور فصلوں کو بھی نقصان پہنچا۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ایک عہدے دار غلام فاروق نے اے ایف پی کو بتایا کہ شکر درہ میں متعدد بچوں اور ایک خاتون سمیت 20 افراد ہلاک ہوئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 6 مشرقی اور جنوب مشرقی صوبوں جبکہ کابل کے بعض اضلاع میں سیلاب سے 40 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ سیلاب کی وجہ سے سیکڑوں افراد بے گھر جبکہ سیکڑوں ایکڑ اراضی بھی متاثر ہوئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔