سانحہ ساہیوال متاثرین کو جان کا خطرہ حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے کی اپیل

حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ معاملے کا نوٹس لیں اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے، جلیل


نعمان شیخ March 26, 2019
دھمکی آمیز کالز سے متعلق مقامی تھانے کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا ۔ فوٹو:فائل

سانحہ ساہیوال کے متاثرین کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں جس پر انہوں نے حکومت سے سیکیورٹی فراہم کرنے اپیل کی ہے۔

سانحہ ساہیوال میں مارے جانے والے مقتول خلیل کے بھائی جلیل نے ایک ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ کئی دنوں سے نامعلوم نمبرز سے فون کالز آرہی ہیں اور دھمکیاں دی جاری ہیں، ہماری جان کو خطرہ لاحق ہے۔

انصاف کے منتظر جلیل کا کہنا تھا کہ دھمکی آمیز کالز سے متعلق مقامی تھانے کو تمام صورتحال سے آگاہ کردیا ہے جب کہ حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ معاملے کا نوٹس لیں اور ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں