صدر زرداری کو کرزئی کا فون نیک خواہشات کا اظہار

افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلیے کردار ادا کرتے رہیں گے، زرداری کی یقین دہانی

افغان مفاہمتی عمل کی کامیابی کیلیے کردار ادا کرتے رہیں گے، زرداری کی یقین دہانی. فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے افغان صدرسے گفتگومیں کہاہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام چاہتاہے کیونکہ خوشحال افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے جبکہ بلاول ہاؤس میں ملاقات کے لیے آنے والے سابق چیف الیکشن کمشنرسے گلے شکوے کیے اورعیدکی مبار کباد دی۔

ایوان صدرکے ترجمان سینیٹر فرحت اللہ بابرنے میڈیاکو بتایاہے کہ افغان صدر حامدکرزئی نے صدرزرداری کوٹیلیفون کیااور باہمی دلچسپی، دوطرفہ تعلقات اوردہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگراہم امورپر تبادلہ خیال کیااور ایک دوسرے کوعید کی مبارکباد دی۔ صدرزرداری نے عیدالفطرکے موقع پرٹیلیفون کر نے پراپنے افغان ہم منصب کاشکریہ اداکیا اورانھیں اورافغان عوام کو حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے عیدکی مبارکباد دی۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کومزید مستحکم کر نے اوروسعت دینے کاخواہش مندہے۔ انھوںنے کہاکہ مستحکم اورخوشحال افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔




پاکستان افغانستان کی اپنی قیادت میںمفاہمتی عمل کی حمایت کرتا ہے اوروہ اس مفاہمتی عمل کوکامیاب بنانے کے لیے مثبت اورمعاونت کاکر دار اداکرتا رہیگا۔ آصف زرداری نے کہاکہ وہ افغانستان صدرحامدکرزئی کے ممکنہ دورہ پاکستان کے منتظرہیں۔ ادھرصدرمملکت سے سابق چیف الیکشن کمشنر جسٹس(ر) فخرالدین جی ابراہیم نے بلاول ہائوس کراچی میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوںنے عیدکی مبارکباد کاتبادلہ کیا۔ فخرالدین جی ابراہیم نے صدرزرداری کوان وجوہ سے آگاہ کیاجن کی بناپر وہ مستعفی ہوئے۔ آئی این پی کے مطابق ذرائع کادعویٰ ہے کہ صدرنے بھی ان سے کھل کرعام انتخابات اور صدارتی انتخابات کے دوران پیش آنے والے واقعات پرگلے شکوے کرتے ہوئے کہا 'فخرو بھائی ہم توآپ کوبڑی امیدوںسے لائے تھے، آپ نے ہمیں ہی مروادیا۔

مجھے اورپیپلزپارٹی کویقین تھاکہ آپ کے ہوتے شفاف الیکشن ہوںگے لیکن جوکچھ ہوا وہ دنیاکو معلوم ہے۔ ذرائع کے مطابق فخرالدین جی ابراہیم اپنی صفائیاںپیش کرتے رہے کہ وہ کمیشن کے مخصوص عناصر کے آگے بالکل بے بس تھے اورکسی ایسے موقع پراستعفیٰ نہیںدینا چاہتے تھے کہ جس سے ملک میںجاری جمہوری عمل کونقصان پہنچتا۔ فخرالدین جی ابراہیم نے صدرزرداری کابطور چیف الیکشن کمشنران سے تعاون کرنے پر شکریہ بھی اداکیا۔دریں اثنا صدر آصف زرداری سے بلاول ہاؤس میں سابق وفاقی وزراء فاروق ایچ نائیک اورعبد الرحمن ملک نے ملاقات کی اور عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔
Load Next Story